رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا حکمنامہ جاری

Feb 28, 2025 | 21:20:PM

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں،ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ رمضان کے دوران ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، مزید برآں جمعتہ المبارک کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

مزیدخبریں