ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو کھری کھری سنا دیں
آپ تیسری عالمی جنگ کا جوا کھیل رہے ہیں، امریکی صدر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کو کھری کھری سنا دیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادی میر زلینسکی سے ملاقات ہوئی تو ایسا لگا جیسے کوئی سخت ٹیچر اپنے شاگرد کو اس کی غلطی پر ڈانٹ رہا ہو،ٹرمپ نے سب کے سامنے یوکرینی ہم منصب کو یہ جتلا یا کہ نہ تو وہ امریکی امداد پر شکرگزار ہیں اور نہ ہی اس امداد کے بدلے امریکا کے مطالبات تسلیم کررہے ہیں،امریکی صدر نے زلینسکی سے کہا کہ آپ تیسری عالمی جنگ کا جوا کھیل رہے ہیں، آپ کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، آپ کے پاس کوئی کارڈز نہیں ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن ڈیل کرنا چاہتے ہیں اس لیے آپ ڈیل کریں یا پھر ہم یہ کھیل ختم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی صدر نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو مزاحیہ اداکار قرار دیا تھا،ٹرمپ نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ایک ایسے کامیڈین تھے جنہیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے300 ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش،ناہد اسلام نے نئی سیاسی جماعت ’جاتیا ناگورک پارٹی‘ کی بنیاد رکھ دی