وزیرِاعظم کی صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت   

Jan 28, 2025 | 10:07:AM

( 24 نیوز )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

 اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفیکیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی: وزیراعظم  

شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری کوالیفیکیشن کے عمل کو ماہرِ کنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہاز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں