(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے والی رابطہ کمیٹی دوسرے ہی دن تحلیل کر دی ، اب پی ٹی آئی کی رابطہ کمیٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے رؤف حسن کو ہٹا دیا گیا جبکہ نئی کمیٹی کے کنوئینیر زلفی بخاری ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے رؤف حسن کو ہٹا دیا ہے، رابطہ کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گی ہے،نئی کمیٹی کے کنوئینیر زلفی بخاری ہوں گے ۔بین الاقوامی رابطہ کمیٹی میں شہباز گل ، عاطف خان ،سجاد برکی اور خدیجہ شاہ شامل ہوں گے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دوسری رابطہ کمیٹی مقامی سطح پر ہو گی ،مقامی رابطہ کمیٹی کے کنوینئیر رؤف حسن ہوں گے ۔مقامی رابطہ کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ ، عمر ایوب شامل ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں رابطہ کمیٹیاں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پی ٹی آئی کے لیے رائے عامہ ہموار کرے گی ۔بانی تحریک انصاف نے پرانی رابطہ کمیٹی تحلیل کر کے نئی کمیٹیاں بنانے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:عامر جمال کو BPL چھوڑنے کا حکم، چیمپئنز ٹرافی ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان