یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Jan 28, 2025 | 19:58:PM

(24 نیوز)حکومت مہنگائی میں کمی ہونے کا دعویٰ تو کر رہی ہے لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ جب جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تب تب مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھتی ہیں ۔

اب ایک عرصے سےصارفین پر مسلسل پیٹرول بم گرایا جارہا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ایک ابر پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے ۔

ضرورپڑھیں:مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

اگر قیمت اِسی تناسب سے بڑھتی ہے تو اُس صورت میں پیٹرول کی قیمت 256 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 259 روپے 13 پیسےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے سے 266 روپے 95پیسے ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں