الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،انتخابات میں مداخلت ختم، PTI وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

Jan 28, 2025 | 20:19:PM
الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،انتخابات میں مداخلت ختم، PTI وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) پاکستان تحریک انصاف کے وفد  کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو  اور  چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اور انتخابات میں مداخلت کے خاتمے کے بارے گفتگو کی اور اس حوالے دونوں جماعتوں کےنمائندوں پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کا وفد جس میں  اسد قیصر ،صاحبزادہ حامد رضا ،عمر ایوب ،سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے انکی رہائش گاہ پہنچا۔ جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ دونوں جماعتیں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا،ہم نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی نیت بارے بھی بتایا، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ایک اہم مرحلہ ہے اور مولانا فضل الرحمان سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بارے بھی گفتگو کی۔ اس حوالے سے عمر ایوب نے کئی خطوط لکھے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت آئین کی حفاظت کیلئے تمام جمہوریت پسندوں کو کھڑا ہونا ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے توجہ سے ہماری بات سنی،آگے بڑھنے کے امکانات زیادہ ہےہم سب نے سوچنا ہے کہ انسانی حقوق کی بقاء کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت صحافتی برادری مجرم بن چکی ہے۔

اس موقع پر جے یو آئی  کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ آج پی آئی کے رہنما آئے ہم نے اور مولانا صاحب نے انہیں خوش آمدید کیا، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،الیکشن میں مداخلت ختم ہونی چاہیے، اس موضوع پر بات ہوئی،آج ہم نے دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے،

ایک عارضی کمیٹی بنائی ہے، جس میں اسد قیصر اور میں کامران مرتضی موجودہ چیزوں پر کو دیکھیں گے۔

رہائشگاہ پر ایک صحافی کا سوال پر  کہ کیا پی ٹی آئی پتھر چاٹ کر واپس آگئی ہے اور اب اپوزیشن کے اتحاد کے لئے کلیئر ہے،عمر ایوب  نے جواب دیا کہ ہم پتھر چاٹ کر واپس نہیں آئے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو موقع دینے کے لئے مذاکراتی کمیٹی بنائی، مجھے اڈیالہ جیل کے باہر سے ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا ،ہماری بانی پی ٹی آئی سے یہ بغیر مداخلت ملاقات نہ کراسکے۔ 
واضح رہے کہ یل ملاقات گزشتہ ہفتے اسد قیصر کے ٹیلیفونک رابطے بعد طے ہوئی تھی ،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف کی قیادت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ ماہ رنگ بلوچ سے بھی بات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بات کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس ناجائز ٹرائل تاکہ بانی پی ٹی ائی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے، علیمہ خان