31 تاریخ کو بجلی کی قیمت پر احتجاج کرینگے،حافظ نعیم الرحمن کی پیکا ایکٹ منظوری کی مذمت

Jan 28, 2025 | 21:12:PM
 31 تاریخ کو بجلی کی قیمت پر احتجاج کرینگے،حافظ نعیم الرحمن کی پیکا ایکٹ منظوری کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید صفدر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیکا ایکٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ  پیکا ایکٹ صحافتی آواز کو دبانے کی کوشس ہے، انہوں نے کہا 31 تاریخ کو پورے ملک میں بجلی کی قیمت کے حوالہ سے احتجاج کریں گے۔امریکی اسٹیبلشمنٹ اسرائیل کے ساتھ کھڑی رہی،امریکا دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔حکومت بڑے جاگیردار پر ٹیکس نہیں لگا رہی اور چھوٹے کاشتکار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

ملتان میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینٹ نے پیکا ایکٹ کی منظوری دی ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں،پیکا ایکٹ صحافتی آواز کو دبانے کی کوشس ہے، ایسے ایکٹ حکومتیں اپنے لئے استعمال کرتی ہیں، اس ایکٹ سے مقدمے چلتے رہیں گے۔لوگ اندر رہیں گے۔خوف ہراس پھیلتا رہے گا۔ انہوں نے کہ کہ اہل غزہ نے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔  امریکی عوام کی بڑی تعداد نے غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا،امریکی اسٹیبلشمنٹ اسرائیل کے ساتھ کھڑی رہی،امریکا دنیا میں اکیلا ہوتا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی زرعی پالیسیاں کسان کے لئے نہیں ہیں، چھوٹا کسان قرض اٹھا کر کھیت آباد کرتا ہے، بڑے جاگیردار پر ٹیکس نہیں لگا رہے چھوٹے کاشتکار کو تباہ کیا جا رہا ہے، ممبران اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں مل کر اضافہ کر لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا 1000 ارب روپے آئی۔پی۔پیز معاہدے ختم ہونے پر بچ گئے ہیں مگر عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، 31 تاریخ کو پورے ملک میں بجلی کی قیمت کے حوالہ سے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا  چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ کے نام سے لوگوں کو غلام بنایا جا رہا ہے۔ سندھ کہہ رہا ہےکہ وہ اپنا پانی نہیں دے گا، آباد زمینوں کو بے آباد کر رہے ہیں، کارپوریٹ فارمنگ کے نام سے سرمایہ دار کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی حکومت کے ساتھ بیٹھ رہی ہے، ابھی وہ شوق پورا کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،انتخابات میں مداخلت ختم، PTI وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات