مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی

Jan 28, 2025 | 21:36:PM
مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع  کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  مستقبل میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح بے وفائی تو نہیں کرے گی؟سربراہ جے یو آئی نےپی ٹی آئی سے شکوہ بھی کیاکہ حکومت کے ساتھ مزاکرات شروع کرنے سے پہلے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ذرائع  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مزاکرات پر مشاورت نہ کرنے پرمولانا سے معزرت بھی  کر لی۔ 

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان عوامی موبلائزیشن کرنے پر اتفاق رائے ہوچکا،ملک بھر جلد ہی عوامی رابطہ مہم چلائی  جائے گی۔

ذرائع نے مزیدبتایا کہ پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  31 تاریخ کو بجلی کی قیمت پر احتجاج کرینگے،حافظ نعیم الرحمن کی پیکا ایکٹ منظوری کی مذمت