لڑکی کی نازیبا تصاویر منگیتر کو بھیجنے والے ملزم کو 6 سال قید اور بھاری جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر منگیتر کو بھیجنے کا جرم ثابث ہونےپر ملزم کو 6 سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لڑکی کی برہنہ تصاویر اُسکے منگیتر کو بھیجنے کے کیس میں عدالت نے ملزم انس کو مجموعی طور پر چھ سال قید کی سزا سنادی اورملزم پر مجموعی طور پر90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران مقدمہ کی مدعی لڑکی نے بتایا کہ ملزم سے چار سال تعلقات رہے،تعلقات کے دوران مطالبے پر برہنہ تصویریں سینڈ کی، گھر والوں نے میرا رشتہ کہیں اور کیا تو ملزم نے تصاویر منگیتر کو سینڈ کردی۔ استغاثہ کےمطابق ایف آئی اے نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، عدالت کے سامنے تمام اسکرین شاٹس پیش کیے گئے، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کی تشکیل نو،انتخابات میں مداخلت ختم، PTI وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات