کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کامستقبل کیا ہوگا،FBR نے ریکارڈ طلب کرلیا

Jan 28, 2025 | 21:57:PM
کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کامستقبل کیا ہوگا،FBR نے ریکارڈ طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر )نے تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز  پر تعینات ملازمین کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے  تمام چیف کمشنرز اور ڈی جیز ان لینڈ ریونیو کومراسلہ ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے احکامات پرعمل درآمد  شروع ہو گیا ہے اور ایف بی آر نے تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر تعینات ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ،کنٹریکٹ پالیسی 2000 کے تحت ایف بی آرملازمین کا ریکارڈ مانگا گیا ہے اور ملازمین کا ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سےایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز اور ڈی جیز  ان لینڈ ریونیو کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی نازیبا تصاویر منگیتر کو بھیجنے والے ملزم کو 6 سال قید اور  بھاری جرمانہ