مغوی سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد 3روز بعد گھر  واپس پہنچ گے

Jan 28, 2025 | 22:37:PM

(وقاص احمد)ستوکتلہ کے علاقے سے اغوا ہونیوالےسابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد  ملک خادم جیلانی 3 روز بعد گھر  واپس پہنچ گئے۔

 رپورٹ کےمطابق اغوا ہونیوالےسابق ایڈیشنل کمشنر  ملک خادم جیلانی چند گھنٹے قبل لاہور میں واقع اپنے گھر واپڈا ٹاون پہنچے ہیں،پولیس کا کہناہے کہ سابق ایڈیشنل کمشنر خیریت سے ہیں اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد حقائق کا پتہ چلے گا،9 سے 10  نقاب پوش افراد نے ملک خادم جیلانی کو گھر سے اغوا کیا تھا۔

واضح رہےکہ ستوکتلہ پولیس نے ملک خادم جیلانی کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی آر  کے مطابق مسلح نقاب پوش افراد نے فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی تھی۔ملزمان جاتے ہوئے  گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:31 تاریخ کو بجلی کی قیمت پر احتجاج کرینگے،حافظ نعیم الرحمن کی پیکا ایکٹ منظوری کی مذمت

مزیدخبریں