گوروں کی ٹیم کا کم بیک، بھارتی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست 

Jan 28, 2025 | 23:25:PM
گوروں کی ٹیم کا کم بیک، بھارتی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست 
کیپشن: youtube تصویر بشکریہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے دورے پر آئی ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم  کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے دی۔پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو ابھی تک 1-2 کی برتری حاصل۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔ بھارتی بلے باز ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14محمد شمی 6، واشنگٹن سندر6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ برائڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل راشد اور مارک ووڈ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے تھے۔اوپنر بین ڈکٹ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیام لِیونگسٹن 43، کپتان جوز بٹلر 24، ہیری بروک 8، جیمی اسمتھ6، فل سالٹ 5،برائڈن کارس 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے جبکہ اکشر پٹیل اور روی مشنوئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی نازیبا تصاویر منگیتر کو بھیجنے والے ملزم کو 6 سال قید اور  بھاری جرمانہ