مرغی کا گوشت مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد) مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےبرائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 5 روپے مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا جبکہ زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 406روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی 260روپے فی درجن قیمت مقرر اور انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7680روپے جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی