بالی ووڈ سپرسٹار سنجے دت کے اثاثوں کی مالیت کتنی؟ جانیے

Jul 28, 2024 | 20:59:PM
بالی ووڈ سپرسٹار سنجے دت کے اثاثوں کی مالیت کتنی؟ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اداکار سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بالی ووڈ کے سپرسٹار اداکار سنجے دت صبح 29 جولائی کو 65 سال کے ہوجائیں گے، ان کا شمار بالی ووڈ کے صفِ اؤل کے اداکاروں میں ہوتا ہے، سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور ہر طرح کے کردار بخوبی نبھائے، انہوں نے حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ جیتی ہے اور ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں جُت گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے ، ان کا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے، ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز انڈسٹری سےطویل عرصے کیلئے دوری کیوں اختیار کی؟آمنہ شیخ نےوجہ بتادی

علاوہ ازیں وہ یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، ان کے پاس لگژری گھڑیاں، ڈیزائنر چشمے اور قیمتی زیورات بھی ہیں۔