داماد کی گرفتاری پر مخدوم جاوید ہاشمی کا ردِعمل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا اپنے داماد کی گرفتاری پر ردِعمل آ گیا۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے داماد کی گرفتاری پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میرے داماد نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی, وہ لا گریجویٹ ہیں اور ملتان بار کے ممبر ہیں, ان کو 25 جولائی کی رات ان کے بیڈروم سے گرفتار کیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے داماد کو ہتکھڑیاں پہنا کر عدالت میں پیش کیا گیا, میرے داماد پر الزام لگایا گیا انہوں نے اپنے گھر سے 50 کلو میٹر دور ایک سکول سے جگ گلاس چوری کیا, میرے داماد مخدوم شاہد بہار ہاشمی کو اب 16 ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل میں نظر بند کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
واضح رہے کہ مخدوم شاہد بہار ہاشمی سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد اور بھتیجے بھی ہیں۔