حافظ آباد:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما قتل

Jul 28, 2024 | 23:38:PM

  (24نیوز) استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی)کے رہنما ضیغم سلطان پر نا معلوم افراد نے  اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ضیغم سلطان تارڑ پر فائرنگ کا واقعہ کولو تارڑ رائس مل کے پاس پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے اندھا دھند  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آئی پی پی کے رہنما  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ 

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی،پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: داماد کی گرفتاری پر مخدوم جاوید ہاشمی کا ردِعمل آ گیا

مزیدخبریں