منا بھائی ایم بی بی ایس گرفتار

Jun 28, 2024 | 11:06:AM
منا بھائی ایم بی بی ایس گرفتار
کیپشن: Munna Bhai MBBS
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)منا بھائی  ایم بی بی ایس کراچی کے بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹرسے پکڑا گیا ۔
ہوا کچھ یوں کہ کراچی  کےبےنظیر بھٹو ٹراما سنٹرمیں ایک جعلی ڈاکٹر مریضوں کا علاج کررہا تھا ،منا بھائی کا حلیہ دیکھ کر سول ہسپتال کے گارڈز نے ’منا بھائی‘ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،منا بھائی سے تفشیش کے دوران پوچھا گیا کہ اتنے بڑے ہسپتال میں کس طرح علاج کرنے پہنچے اس پر منا بھائی کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مجھے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا،اس لیے میں سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں ڈاکٹر کا یونیفارم پہن کر مریضوں کا علاج کرنے لگا۔

ضرورپڑھیں:آسمانی بجلی گرنے کے باوجود لڑکی محفوظ ،مگر کیسے؟ویڈیو وائرل
جب سول ہسپتال کے عملے نے منا بھائی کا حلیہ دیکھا تو انہوں نے منا بھائی ایم بی بی ایس کو سول ہسپتال کی پولیس چوکی کے حوالے کردیا۔

@city42newsofficial مُنا بھائی ایم بی بی ایس پکڑا گیا۔ مُنا بھائی بےنظیر بھٹو ٹراما سنٹرمیں مریضوں کا علاج کرتے پکڑاگیا۔ سکیورٹی گارڈز نے منا بھائی کا حلیہ دیکھ کرپولیس کے حوالے کردیا۔ منا بھائی کا کہنا ہے کہ بچپن سےہی ڈاکٹر بننے کا شوق تھا #city42 #fyp #foryoupage #foryou #longervideos #newsupdate #tiktok #whattowatch #viralvideo #munnabhaimbbs ♬ original sound - CITY42NEWS

سیکیورٹی گارڈز نے منا بھائی سے کہا کہ آپ اتنے بڑے ہسپتال میں کس طرح علاج کرنے پہنچے آپ کو یہ کام کرتے  شرم نہیں آئی،اس پر بھی منا بھائی کا بس یہ کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا میں نے اس لئے یہاں آکر مریضوں کا علاج کرنا شروع کیا۔