(ویب ڈیسک)پاکستان میں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر مشہور ویلاگر ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو کافی وائر ل ہورہی ہے جس میں عروب جتوئی نے ڈکی کو زور دار تھپڑ جڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو اہلیہ عروب جتوئی نے زناٹے دار تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں یوٹیوبر اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا۔
جھوٹی لڑائی پر مبنی وی لاگ میں ڈکی بھائی اور عروب جتوئی اپنی والدہ (ڈکی بھائی کی ساس) کو یہ یقین دلاتے رہے کہ ڈکی دوسری لڑکیوں سے رومانوی باتیں کرتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو دھوکہ دے رہے ہیں، ڈکی بھائی اور عروب نے اپنی جھوٹی لڑائی کو سچ دکھانے کے لیے آپس میں بحث بھی کی اور پھر لڑائی کو بڑھاتے ہوئے عروب نے اپنی والدہ کے سامنے ہی شوہر ڈکی کو زور دار تھپڑ مار دیا۔
نئی ویڈیو میں ڈکی بھائی بتارہے ہیں اصل میں یہ پرینک اپنی والدہ کے ساتھ کرنا تھا مگر وہ گھر پر نہیں تھیں اس لئے سوچا آپ کے سامنے کرتے ہیں، ڈکی نے بتایا کہ اس عروب کے تھپڑ کے بعد مزے مزے کے رپلائی کرنے تھے مگر یہ پرینک میں ہنس پڑی، آج کے بعد عروب کو پرینکس میں نہیں لینا، ہنسنے والی کون سی بات تھی پکا والا تھپڑ مارا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کےصدر پرکالا جادو کرنےکاالزام، مرکزی وزیر گرفتار