آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jun 28, 2024 | 19:12:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی اور زیریں سندھ ، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح یا رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، لاہور اور بہاولنگر میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی امید ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، جھل مگسی، با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مٹھی، تھرپارکر ،عمر کوٹ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقا مات پر آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، اس دوران سندھ کے ساحلی اضلاع میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار،حکومت نے منظوری دیدی

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نوکنڈی 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سبی اور تربت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں