(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اشرافیہ اور ٹیکس نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی قومی اسمبلی مین بجٹ کی منظوری کے بعد ملاقات کی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کی عوام دوست بجٹ 2024-25 کی منظوری پر پزیرائی کی، وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی، ایف بی آر اور تمام متعلقہ وزارتوں کے افسران کی بجٹ کی تیاری کیلئے کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت، اتحادی ارکان اور حزب اختلاف سب نے بھرپور حصہ لیا، امید کرتے ہیں بجٹ 2024-25 پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا، پوری کوشش کی کہ موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عام آدمی کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی، اشرافیہ اور ٹیکس نا دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہے، الحمد للہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے.
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس میں ہیراپھیری کرنے والوں کیلئے بری خبر! ایف بی آر نے اہم فیصلہ کر لیا
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ترجیحی بنیادوں پر اداروں میں اصلاحات اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.