کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رواں سال کے آخر تک میٹا کے ایپلیکیشن واٹس ایپ 35 پرانے سمارٹ فونز کو سپورٹ کرنا بند کر دے گی۔
میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو یکساں طور پر متاثر کرے گی،متاثرہ صارفین کو بلا تعطل ایپ کے استعمال کیلئے اپنے سمارٹ فونز اپ گریڈ کرنے ہوں گے۔
نیچے دیے گئے سمارٹ فونز کے ماڈلز وہ ہیں جن کو واٹس ایپ سپورٹ کرنا بند کر دے گی۔
ایپل کمپنی کے آئی فون 5، آئی فون 6، آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون ایس ای، سام سنگ کی گیلکسی ایس پلس، گیلکسی کور، گیلکسی ایکسپریس 2، گیلکسی گرینڈ، گیلکسی نوٹ 3، گیلکسی ایس 3 منی، گیلکسی ایس 4 ایکٹیو، گیلکسی ایس 4 منی، گیلکسی ایس 4 زوم۔
موٹرولا کے موٹو جی، موٹو ایکس اور ہواوے کے ایسینڈ پی 6 ایس، ایسینڈ جی 525، سی 199، جی ایکس 1 ایس، وائے 625۔
علاوہ ازیں لینووو کے 46600، اے 858 ٹی، ہی 70، ایس 890، اے 820۔
سونی کمپنی کےایکسپیریا زیڈ 1، ایکسپیریا ای 3، ایکسپیریا ایم ، ایل جی کے اوپٹیمس 4 ایکس ایچ ڈی، اوپٹیمس جی، اوپٹیمس جی پرو، اوپٹیمس ایل 7 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: 26ہزار591نان فائلرز کی سمز بلاک