بھارت میں فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

Jun 28, 2024 | 22:12:PM
بھارت میں فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک
کیپشن: فیکٹری میں دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے شہر تلنگانہ میں فیکٹری میں دھماکا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔بھارتی پولیس کے مطابق تلنگانہ کے علاقے شاد نگر میں فیکٹری کے ٹینک کے اندر ساڑھے چار بجے کے قریب دھماکہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری