پیٹرولیم لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا، نہ ہی کوئی فیصلہ ہوا: وزارت خزانہ

Jun 28, 2024 | 22:19:PM

(24نیوز)وزارت خزانہ نے یکم جولائی2024سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کا کہناتھاکہ حکومت عوام پربوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے آگاہ ہیں۔

دوسری جانب وزارت توانائی کے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل کی جائے تو پھر موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اُدھر حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری

مزیدخبریں