متحدہ عرب امارات کے محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

Jun 28, 2024 | 23:47:PM
متحدہ عرب امارات کے محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) متحدہ عرب امارات کے بلے باز محمد عثمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پیدا ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز اور متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کےاہم  کھلاڑی عثمان نے انٹرنشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، 6سالوں پر مشتمل سفر میں انہوں  85 بین الاقوامی میچز کھیلے، 38 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی، اپناٹی ٹوئنٹی ڈیبیو فروری 2016 میں نیدرلینڈز کے خلاف کیا تھا جس کے بعد  سکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا،مجموعی طور پر، انہوں نے 38 ون ڈے میں 31.50 کی اوسط سے 1008 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 47 ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے3 نصف سنچریوں کے ساتھ 891 رنز بنائے، وہ 2016 میں ایشیا کپ کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے 7میچز میں سب سے زیادہ 176 رنز بنائے۔

 عثمان لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 5 فرسٹ کلاس اور 58 لسٹ اے میچ کھیلے، انہوں نے 1517 لسٹ اے رنز 34.47 کی اوسط سے بنائےجس میں9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی، عثمان نے آخری بار فروری 2022 میں اومان اور نیپال کے خلاف بالترتیب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔

38 سالہ کھلاڑی نے اظہار تشکر کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کا حصہ بننے کی امید ظاہر کی،عثمان نے کہا متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے،میں خوش قسمت اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے 85 بین الاقوامی میچوں میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا،میں اپنی زندگی کے اگلے باب کا انتظار کر رہا ہوں کیونکہ میں کھیل سے وابستہ رہنا چاہتا ہوں،میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی, سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی