وزیر اعظم شہبازشریف کی ملاقات ختم،چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن،امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں تمام ججز 4 بجے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے لیے خود ان کے چیمبر میں سپریم کورٹ گئے۔ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی موجود رہے،وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی ملاقات میں موجود رہے۔
ضرورپڑھیں:چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ شروع ہونے کاامکان
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غور کیا گیا اور ججز کے خط کی آئینی و قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔