چترال:موسلادھار بارش اوربرفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،سڑکیں بند

Mar 28, 2025 | 09:38:AM
چترال:موسلادھار بارش اوربرفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،سڑکیں بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چترال میں موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔

چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی وجہ سے سیکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی گرگئے ہیں،متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی جبکہ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چترال میں بارش اور برف باری کے  باعث آڑو، بادام، ناشپاتی اورسیب کی فصلوں کوبھی نقصان پہنچاہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش

کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات سے بند ہوگئی ہے۔