پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجوں میں فیس کی حد مقرر کردی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(زبیر راشد)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نجی میڈیکل کالجوں کی فیس کی حد مقرر کردی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے تک مقررکردی ہے،ایم بی بی ایس کے لیے فیس 5 سال اور بی ڈی ایس کے لیے 4 سال تک لاگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں عید الفطرکے موقع پر پولیس کی چھٹیوں پر پابندی
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق فیس مقرر کئے جانے کا فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیاہے ساتھ یہ بھی کہاگیاہے کہ فیسوں میں غیر ضروری اضافہ ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا۔