اہلیہ زینب سے پہلی بارکیسے ملاتھا؟فیروزخان نے اہم انکشاف کردیا

Mar 28, 2025 | 12:29:PM
اہلیہ زینب سے پہلی بارکیسے ملاتھا؟فیروزخان نے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی ملاقات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ۔

 فیروز خان نے حال ہی میں برطانیہ میں منعقدہونےوالی ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.

تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےاپنی اہلیہ زینب سے ملاقات کے سوال پر بتایاکہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، اس پر صحافی نے کہا دل کی ڈاکٹر تھیں تو فیروزخان نے ہنستے ہوئے کہا وہ میرے دل کی ڈاکٹر  تھیں اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹرہیں۔

فیروزخان نے مزید کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے میں کھڑی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان رات کو صرف 3 گھنٹےکیوں سوتے ہیں؟

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی سیدہ علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی،فیروزخان اور علیزہ سلطان کے دو بچے ہیں۔