(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی"بے بی بمپ" کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے فیس بک پر متعدد ویڈیوز شیئر کیں جن میں دانیہ شاہ کو واضح طور پر "بے بی بمپ" کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے،یہ ویڈیوز وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔
کچھ صارفین نے دانیہ شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی ہیں جبکہ دیگر نے مختلف نوعیت کے تبصرے کرتے ہوئے ناپسندیدہ الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔
ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں کو گاڑی میں ایک ساتھ گھومتے اور مختلف مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ ملک نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہلیہ زینب سے پہلی بارکیسے ملاتھا؟فیروزخان نے اہم انکشاف کردیا
دانیہ شاہ نے فروری 2022 میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے پہلی شادی کی تھی، جو دانیہ کی پہلی اور عامر لیاقت کی تیسری شادی تھی،دونوں کے درمیان تیس سال سے زائد عمر کا فرق تھا، تاہم،یہ شادی نہ چل سکی اور مئی 2022 میں دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، مگر خلع کی کارروائی مکمل ہونے سے قبل عامر لیاقت انتقال کرگئے تھے۔