عید الفطر کی گزیٹڈ ہالیڈے میں ترمیم،شیڈولII کے تحت Restricted Holiday قرار 

Mar 28, 2025 | 17:27:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں عیدالفطر کی سرکاری تعطیل کے معاملے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہریانہ میں 31 مارچ کو عید الفطر کے دن Restricted Holiday (پابندی والی چھٹی) ہوگی۔ ریاست میں عید کی تعطیلات کو اب Restricted Holiday کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکار کی جانب سے جاری ہونیوالے حکم نامے کے تحت اب جس کو یہ چھٹی لینی ہے وہ لے سکتا ہے اور جو نہیں لینا چاہتا ہے تو وہ نہ لے ۔ حکم نامے کے تحت ہریانہ حکومت نے 31 مارچ کو عید الفطر کو گزیٹڈ تعطیل کے بجائے شیڈول II کے تحت Restricted Holiday قرار دیا ہے۔ اس بارے میں ہریانہ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ہریانہ کی حکومت کے انسانی وسائل کے محکمے کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ عید الفطر یعنی 31 مارچ 2025 کو گزیٹیڈ تعطیل کے بجائے Restricted Holiday (شیڈول II) کے طور پر منایا جائے گا کیونکہ 29 اور 30 مارچ 2025 ویک اینڈ ہیں اور 31 مارچ مالی سال 2024-2025 کا کا آخری دن ہے ۔چیف سکریٹری انوراگ رستوگی کے ذریعہ جاری کردہ اس نوٹیفکیشن میں تمام ایڈیشنل چیف سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ ساتھ تمام محکموں کے سربراہوں کو ایک کاپی بھیجی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزیٹیڈ چھٹی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ لازمی تعطیلات ہوتی ہیں، جو تمام سرکاری دفاتر، بینکوں، اسکولوں اور زیادہ تر نجی اداروں پر لاگو ہوتی ہیں۔ یہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا 

مزیدخبریں