محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا بڑے ٹیچنگ ہسپتال ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(زاہد چودھدی) پنجاب حکومت نے بنیادی مراکز صحت کے بعد بڑے ٹیچنگ ہسپتال بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئےجناح ہسپتال کو ٹھیکے پر چلانے کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں سے پیشکش طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن اور کلینیکل مینجمنٹ ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،جناح ہسپتال کو ٹھیکے پر چلانے کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں سے پیشکش طلب کر لی گئیں ہیں۔پرائیویٹ فرموں کو 2 مئی تک پیشکش جمع کروانے کیلئے اشتہار جاری کر دی گیا ہے،جناح ہسپتال ٹھیکے پر دینے سے علاج معالجہ پرائیویٹ فرم کے حوالے ہوگا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جناح ہسپتال ٹھیکے پر دینے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی نااہلی آشکار ہو گئی ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی افسر شاہی نے جناح ہسپتال کو چلانے میں ناکامی پر ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا، اور اسی طرح مرحلہ وار دیگر علاجگاہیں بھی ٹھیکے پر دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا