ہری پور میں دو حادثات، کیری ڈبہ کا ڈرائیور اور اور 22 افراد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شاہد تبسم) ہری پور میں دو المناک حادثات کے نتیجے میں ایک ڈرائیور اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور میں جی ٹی روڈ پر جہاز چوک کے قریب پر سوزوکی بولان (کیری ڈبہ) بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گیا۔ ڈرائیور جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ڈرائیور کی نعش اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت 46 سالہ واجد سلیم سکنہ کھلابٹ سے ہوئی، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 60 سالہ مشیر زمان سکنہ کامل پور ہری پو، 28 سالہ وقار سکنہ کوٹ نجیب اللہ،27 سالہ فیصل سکنہ کھلابٹ، 32 سالہ مشتاق سکنہ داڑی چوک کھلابٹ، 23 سالہ عدیل احمد سکنہ ہری پور، 27 سالہ ثاقب سکنہ ہری پور شامل ہیں ۔
ایک اور حادثہ ہری پور موٹر وے پر پیش آیا ،ہری پور ہزارہ موٹر وے پر چیچیاں انٹرچینج کےقریب مسافر وین اور کار کے درمیان ٹکر ہوگئی، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹراما سنٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کی مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ پیسے لینے والے متعدد دوکاندار گرفتار، دکانیں سیل