چوہدری شافع حسین سے ندیم پہلوان کی ملاقات،محکمہ تجارت وسرمایہ کاری کا کوآرڈینیٹر مقرر  کردیا

Mar 28, 2025 | 20:26:PM

(حسن علی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لاہور محمد ندیم پہلوان کی ملاقات،صوبائی وزیر  نے محمد ندیم پہلوان کو محکمہ تجارت وسرمایہ کاری کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شافع حسین سےمحمد ندیم پہلوان کی ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی ،اس موقع پر صوبائی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ کو لاہور میں پوری طرح متحرک اور مضبوط  بنانے کی ہدایت کی۔ چوہدری شافع حسین نے محمد ندیم پہلوان کو  محکمہ تجارت وسرمایہ کاری کا بطور کوآرڈینیٹر   تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی دیا ۔محمد ندیم پہلوان کی تقرری اعزازی ہوگی اور وہ محکمے کے لئے رضا کارانہ طور پر کام کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ پیسے لینے والے متعدد دوکاندار گرفتار، دکانیں سیل

مزیدخبریں