رتیش دیش مکھ فلم ریڈ - 2 میں ولن کا کردار کرینگے،شائقین کو یکم مئی کا شدت سےانتظار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار رتیش دیش مکھ اپنی آنے والی فلم ریڈ - 2 میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔شائقین اس فلم کا بڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ریڈ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ فلم ریڈ 2 کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اجے دیوگن نے انکشاف کر دیا ہے کہ ریڈ 2 میں ولن کون بنے گا۔ رتیش دیش مکھ اس فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم سے ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ اس فلم میں رتیش کے کردار کا نام دادا بھائی ہے جو ایک سیاست دان ہیں۔ اجے دیوگن نے اپنے انسٹا گرام پر رتیش دیش مکھ کا پہلا لک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اجے دیوگن کی سپر ہٹ فلم ‘ریڈ’ کے سیکوئل میں آئی آر ایس امے پٹنائک کے کردار میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے فلم کے نئے پوسٹر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور بھی نظر آئیں گی۔ وانی کپور نے ‘ریڈ 2′ کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔اس پوسٹر میں اجے شدید انداز میں نظر آ رہے ہیں۔فلم ریڈ 2 کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔اجے دیوگن، وانی کپور اور فلم سازوں نے اسی کیپشن کے ساتھ اس پوسٹر کو شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘ریڈ 2’ ،یکم مئی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اجے نے لکھا، “نیا شہر، نئی فائل۔ اور امے پٹنائک کا ایک نئی ریڈ۔
اس سے قبل ریڈ 2’ 15 نومبر 2024 کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب تاریخ بدل کر یکم مئی کر دی گئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن کی فلم ‘دے دے پیار دے 2’ بھی یکم مئی 2025 کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ فلم کو ملتوی ہوگئی ہے۔ اجے کی ‘ریڈ 2’ ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ 2018 کی ‘ریڈ’ میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس آفیسر ‘امے پٹنائک’ کا کردار ادا کیا تھا اور ان مقابلے الیانا ڈی کروز نظر آئیں تھی۔فلم کے پہلے پارٹ میں سوربھ شکلا نے ولن کا کردار نبھایا تھا اور اب وہ ‘ریڈ 2’ میں ایک بار پھر کمال کرتے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کی مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ پیسے لینے والے متعدد دوکاندار گرفتار، دکانیں سیل