سنجےدت کی سب سے زیادہ زیر بحث فلم’’دی بھوتنی‘‘ کا پہلا لک پوسٹر جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف ہیرو سنجے دت کی آنے والی فلم ’’دی بھو تنی‘‘ کا پہلا لک پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی آنے والی فلم 'دی بھوتنی کے حوالے سے میڈیا پر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں،یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ فلمساز نے اس فلم سے سنجے دت کا پہلا لک پوسٹر جاری کیا، پوسٹر میں وہ بابا کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ سنجے دت کے علاوہ فلم کی اسٹار کاسٹ مونی رائے، سنی سنگھ ، پلک تیواری کے پوسٹرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کی مقررہ کردہ قیمت سے زیادہ پیسے لینے والے متعدد دوکاندار گرفتار، دکانیں سیل