سلمان خان نے سستی شہرت کیلئے رام مندر والی گھڑی پہن لی،مولانا شہاب نے فعل حرام قرار  دیدیا

Mar 28, 2025 | 22:43:PM
سلمان خان نے سستی شہرت کیلئے رام مندر والی گھڑی پہن لی،مولانا شہاب نے فعل حرام قرار  دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکارسلمان خان اور رشمیکا کی فلم ’سکندر‘ عید کے موقع پر  ریلیز  کی جاری ہے اور سلمان خان فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فلم سے متعلق ایک پوسٹ میں انہوں نے3 تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں سلمان نے گھڑی پہنی ہوئی ہے، جس میں زعفرانی پٹا ہے اور گھڑی میں رام مندر بنا ہوا ہے۔آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے اسے گناہ اور حرام قرار دیدیا ہے۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان جو گھڑی پہنتے ہیں وہ محدود ایڈیشن کی گھڑی ہے۔ ایودھیا کا رام لیلا مندر اور ہنومان گڑھی کا بجرنگ بالی بھی گھڑی میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔ یہ گھڑی سلمان کو ان کی والدہ سشیلا چرک یعنی سلمیٰ خان نے تحفے میں دی ہے۔ اس پر لوگ اسے ٹرول کر رہے ہیں۔ عوام کے ساتھ آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین نے بھی اعتراض ظاہر کیا ہے۔سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عید پر سینما گھروں میں ملتے ہیں۔ اب آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے اسے گناہ اور حرام قرار دیا ہے۔ مولانا شہاب الدین رضوی نے اسلام اور شریعت کا حوالہ دیتے ہوئے اسے حرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے تحت کسی مسلمان کو غیر مسلموں کی مذہبی علامتوں، عمارتوں یا مندروں کی تشہیر کی اجازت نہیں ہے اور ایسا کرنا حرام سمجھا جاتا ہے۔ 

شہاب الدین رضوی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے کو شریعت کے نقطہ نظر سے واضح کرنا چاہتا ہوں۔ سب سے پہلی بات، سلمان خان ایک مشہور مسلمان ہیں اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔شہاب الدین رضوی نے کہا کہ ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ رام مندر کو فروغ دینے کے لیے گھڑی بنائی گئی ہے۔ سلمان خان نے وہ گھڑی پروموشن کے لیے پہن رکھی ہے۔ میں اسے بتانا چاہتا ہوں کہ وہ سب سے پہلے مسلمان ہے۔ شہاب الدین رضوی نے مزید کہا کہ اور اسے گناہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ فعل حرام ہے اور اسے اس سے بچنا چاہیے۔ میں سلمان خان کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے ہاتھ سے رام نام ایڈیشن کی گھڑی ہٹا دیں۔

ویب سائٹ Itho کے مطابق اداکارسلمان خان نے جو گھڑی پہنی ہے  اسکی قیمت 34 لاکھ بھارتی روپے ہے اسے جیکب اینڈ کمپنی نے بنایا ہے۔ اس میں کل 49 ٹکڑے بنائے گئے ہیں۔ اسے ایپک ایکس رام جنم بھومی ٹائٹینیم ایڈیشن 2  کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنجےدت کی سب سے زیادہ زیر بحث فلم’’دی بھوتنی‘‘ کا پہلا لک پوسٹر جاری