قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیر اعظم اور گورنر سندھ کا رابطہ

May 28, 2024 | 00:14:AM

(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ  نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ان کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسور نے  قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا ،وزیراعظم اور گورنر سندھ نے  قائم مقام صدر کو ان کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمنی انتخابات میں حلقہ 148 سے تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی، قائم قام صدر  نے  دونوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھیتبادلہ خیال کیا گیا،کامران ٹیسوری نے  قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو کراچی اور گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دی ،یوسف رضا گیلانی نے جلد گورنر ہاؤس کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی لوڈشیڈنگ پروزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، اہم اجلاس طلب کرلیا

مزیدخبریں