(ویب ڈیسک)مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کی سنی گئی، یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات7 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کو مسترد کردیا، اس ضمن میں چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزارت پٹرولیم اور چئیرمن اوگرا کو خط لکھ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر سستا ہو گیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پلان کیلئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کرلی گئی ہیں ، آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین نے 7 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے پلان کو مسترد کردیا ،عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا ،ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی ،ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس ڈائی ہوجائیں گے ، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: بابا وانگا کی 2024 کیلئے کی گئیں اہم پیشگوئیاں،جان کر آپ کو یقین نہیں آئیگا