لاہور میں چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)لاہور میں چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ، سائبر کرائم ونگ سنگین نوعیت کے ان کیسز میں کارروائی سے گریزاں۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ پورن و گرافی اور بچوں کے والدین کو بلیک میلنگ کے واقعات میں اس سال خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، رواں سال سائبر کرائم نے چائلڈ پورن و گرافی کے صرف 4 مقدمات کا اندراج کیا جبکہ ایف آئی اے ریکارڈ سائبر کرائم ونگ کو چائلڈ پورن گرافی سے متعلق 168 شکایات ملیں، گزشتہ سال چائلڈ پورن و گرافی کی 24 شکایات سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئی تھیں۔
سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں چائلڈ پورن و گرافی پر سنجیدہ اقدامات کیے جاتے ہیں، ہمارے ہاں چائلڈ پورن گرافی کے واقعات کو رپورٹ بھی کم کیا جاتا ہے ، دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چائلڈ پورن و گرافی سے متعلق درخواستوں پر انکوائریز جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی سیف اللہ ابڑو عہدے سے فارغ