شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل شیر افضل مروت کی خیبر پختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف خیبرپختونخوا میں درج 2 مقدمات پر حفاظتی ضمانت کی سماعت ہوئی، وکیل شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی گرفتار
عدالت نے پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا، شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی گئی، شیر افضل مروت کو پندرہ روز میں ضلع دیر کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے۔