متحدہ عرب امارات کیساتھ معاہدوں سے معیشت مضبوط اور باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درنایاب) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی معاہدوں سے معیشت مضبوط ہوگی اور باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات سے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدوں سے معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، سمجھوتوں پر عمل درآمد کے جلد مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کو متحدہ عرب امارات میں خصوصی پذیرائی ملی،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی،یو ای اے کے ساتھ تاریخی معاہدوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کی کاوشوں لائق ستائش ہیں،متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں آرمی چیف کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ کاری کے معاہدوں سے باہمی تعلقات کو نئی جہت ملے گی، متحدہ عرب امارات توانائی، پورٹ آپریشنز پراجیکٹس،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو گی اور یو اے ای سے اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو گا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھی کے بعد چاول بھی مہنگے یوٹیلٹی سٹورز والوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔