ایف آئی اے اور انٹرپول کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے لاہور ایئرپورٹ منتقل کردیا۔
گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں حامد علی اور اعظم شامل ہیں جبکہ ان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کیلئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔