(ویب ڈیسک)حج درخواستوں کی وصولی جاری ، پہلے دس روز میں 29 ہزار 195 درخواستیں موصول ہو گیئں۔
دستاویز کے مطابق 29 ہزار 15 میں سے 28 ہزار 895 سرکاری حج ، 300 عازمین نے اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت درخواستیں دیں۔
گزشتہ برس ابتدائی دس روز میں 1300 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ، اب تک 6 ہزار 50 عازمین نے مختصر حج کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، 17 ہزار 360 درخواست گزاروں نے قربانی کیلئے الگ رقم جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہیں بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف
عازمین کو قربانی کیلئے 55 ہزار 500 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے ، سرکاری حج اسکیم میں دو لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع کروانا لازم ہے۔