نیٹ فلکس سیریز تنازع:تامل فنکاروں کے درمیان تنازع میں شدت
دھنش نے نینتھارا، شوہر وگنیش شیون اور پروڈکشن کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تامل فلم انڈسٹری کے دومعروف فنکاروں دھنش اور نینتھارا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا،دھنش نے مدراس ہائیکورٹ میں نینتھارا، ان کے شوہر وگنیش شیون اور پروڈکشن کمپنی روڈی پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ۔
دھنش کا دعویٰ ہے کہ نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم"نینتھارا: بیونڈ دی فیری ٹیل" میں ان کی پروڈکشن فلم "نانم روڈی دھن" کے مناظر ان کی اجازت کے بغیرشامل کیے گئے۔
دھنش کی پروڈکشن کمپنی ونڈربر فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے نیٹ فلکس کے مواد کی سرمایہ کاری کی بھارتی شاخ لاس گیٹوس پروڈکشن سروسز انڈیا ایل ایل پی پر بھی مقدمہ دائر کرنے کی اجازت طلب کی جسے مدراس ہائی کورٹ نے منظور کرلیا۔
دھنش نے نینتھارا کو گزشتہ ہفتے ایک قانونی نوٹس کے ذریعے 24 گھنٹے کے اندر مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگر مواد نہیں ہٹایا گیا تو دھنش 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:"گلیڈی ایٹر 2" کا باکس آفس پرراج، 106 ملین ڈالرکمالیے
نینتھارا نے دھنش کے اس اقدام کو انسٹاگرام پرسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "مایوس کن" قرار دیا،انہوں نے شاہ رخ خان،چرنجیوی اور رام چرن سمیت دیگر پروڈیوسرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی دستاویزی فلم کے لیے اپنے مناظر بلا جھجک استعمال کرنے کی اجازت دی۔