(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ بزنس مین سائرل آکزین فینس کے تعلق پر بات نہیں کرنا چاہتی، قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔
شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے نہیں ہوں لیکن شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے دو لوگ کیا چاہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑٖھیں:اچھا ساتھی ملنے پر عمر کی پرواہ کیے بغیرشادی کرلینی چاہیے،مریم نفیس
فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلق پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہوچکے ہیں اورمیں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
بالی وڈ میں 2 سال کے بعد واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیکا شراوت نے کہاکہ میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔