بلوچستان اسمبلی؛پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق قراداد منظور 

Nov 28, 2024 | 18:45:PM
بلوچستان اسمبلی؛پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق قراداد منظور 
کیپشن: بلوچستان اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق اہم قراداد منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق قراداد پیش کی گئی، صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے قراداد ایوان میں پیش کی، قرار داد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء اور اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے ، افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی ،پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کئے ،پی ٹی آئی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پر تشدد کارروائیاں کی جارہی ہیں ،ایک صوبے کے آئینی وزیر اعلیٰ کے وفاق اور فیڈریشن کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے ،مذکورہ حقائق کی بنیاد پر وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ

سلیم کھوسہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے عمل کی وجہ سے پابندی لگنے کے حوالے سے پیش کرنا پڑا، پی ٹی آئی ملک دشمن منصوبے پر عمل پیرا ہے،تحریک انصاف کو ملک کے خلاف کارروائیوں کی اجازت نہیں دینگے،فورسز کی بڑی قربانیاں ہیں۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ عمران خان کو میدان میں چھوڑ دیں،عمران سمیت سب کو لیونگ پلینگ کا موقع ملناچاہئے،جلاؤ گھیراؤ کی مخالفت کرتا ہوں، بلوچو اور پختونوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے،نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت کی شان نہیں کہ وہ دوسری پارٹی پر پابندی کی بات کرے ،میں اس قرارداد کی مخالفت کرتاہوں،ان کاکہناتھا کہ سب کو لیول پلائنگ فیلڈ دینے چاہیے ،بانی پی ٹی آئی کورہا کیا جانا چاہیے ،تمام معاملات مذاکرت سے حل کرنے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، سلمان اکرم راجہ عہدے سے مستعفی

اپوزیشن لیڈر یونس عزیززیری نے کہاکہ پابندی  کی قراداد کی مخالفت کرتا ہوں ،کل جے یوآئی ،پی پی اور مسلم لیگ پر پابندی ہو سکتی ہے،ہم اسلام آبادمیں جلاؤ گھیراؤ کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ پیش کی گئی قرارداد افسوس ناک ہے ،جماعت اسلامی اور کمیونسٹ پارٹی پر پابندی سے سبق نہیں سیکھا ہے،بلوچستان اسمبلی کا جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی کیلئے اہم رول رہا ہے  ،آج افسوس ہے کہ ہم جمہوری پارٹیوں پر پابندی کیلئے قرارداد پاس کر رہے ہیں،ایسا نہ ہو کہ کل آپ لوگ پی ٹی آئی میں جانا پڑے ،شہباز شریف اور صدر زرداری آج ہم سے ایک غیر جمہوری عمل کرو ا رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مولوی ہدایت الرحمان نے بھی قرارداد کی مخالفت کردی،مولوی ہدایت الرحمان نے کہاکہ کراچی میں ایک دہشتگرد تنظیم جس نے ہزاروں افراد کو شہید  کیاان کے خلاف کوئی قرارداد نہیں آئی،پی ٹی آئی ایم کیو ایم سے لکھ درجے بہتر پرہے،بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اہم قراداد منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا