(24 نیوز)چیئرمین تحریک استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے کہاہے کہ عوام میرا ساتھ دیں پاکستان کو ایسا ملک بنا دونگا جہاں باہر سے لوگ آئیں گے۔
جہانیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ جن علاقوں میں ترقی نہیں ہوئی ان میں ترقی ہو گی،ہم نعروں تک محدود نہیں،ہم دشمنی نہیں پیار کرنے آئیں ہیں،ہم ملکی مسائل کا حل کر کے پاکستان کو عظیم بنائیں گے،غریب عوام سے میں اپنا وعدہ پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کردونگا۔
چیئرمین تحریک استحکام پارٹی نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کیلئے10 سال محنت کی، نیا پاکستان بنانے کی کوشش کو پایہ تکمیل کو پہنچائیں گے،ہم نے کوشش کی مگر چندوجوہات کی بناپر خواب ادھورے رہ گئے،ان کا کہناتھا کہ ساراپلان تیارتھا کس طرح کرنا ہے،سب کو ایک ایک کرکے ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟ وکلا بھی حیران رہ گئے