تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

Oct 28, 2024 | 19:31:PM
 تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)نےپارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سلمان اکرم راجہ ، زرتاج گل ، عمار ڈوگر  اور اسد قیصر سمیت کئی ارکان نے شرکت کی،اجلاس کے بعد چیف وہپ عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کی جبکہ پارٹی نے اس اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کیا۔  

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی جس پر پارٹی ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو اجلاس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ 

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی،پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کر دی،ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی نےشیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا بھرپور عزم کیا،اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس، 26 ویں ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے خلاف قائم سیاسی مقدمات کی پیروی کیلئے قانونی حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا ،عمران خان  نا حق قید کے خلاف بھرپور اور موثر احتجاج جاری رہے گا،بے گناہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی بالخصوص پنجاب کے ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،تمام ارکان چٹان کی طرح بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،جن ارکان نے پارٹی سے غداری کی ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،ایسے ارکان کے خلاف تادیبی کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن میں شرکت کا فیصلہ، حتمی منظوری عمران خان دینگے