بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Oct 28, 2024 | 20:46:PM
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست دائر  کردی گئی،درخواست بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی،نورین نیازی نے سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، شعیب شاہین کے ذریعے درخواست دائر کی۔

رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی،نورین نیازی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،جسٹس ارباب طاہر کل نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یکم نومبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری