وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےعمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ملاقات کی درخواست دائرکرلی ہے جو کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے،جسٹس ارباب محمد طاہر کل علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کرینگے،ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کل مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔
واضح رہے کہ عمران خان سے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاقات نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری